General Anaesthesia for Children (Urdu)

بچوں کے لیے جنرل اینستھیزیا

معلومات برائے والدین


تعارف

اس کتابچے کا مقصد آپ کو جنرل اینستھیزیا کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ کے بچے کو ملنے جا رہا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں اپنے بچے کی اینستھیزیا کے متعلق کوئی سوالات ہوں جو اس کتابچے میں شامل نہیں ہیں تو، براہ مہربانی اپنے بچے کے اینستھیٹسٹ سے بات کریں جو آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہو گا۔


جنرل اینستھیزیا کیا ہے؟

جنرل اینستھیزیا ایک دوا کے ذریعے کی جانے والی بے ہوشی ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کا بچہ آپریشن سے بے خبر اور درد سے محفوظ رہے۔


آپ کے بچے کے اینستھیزیا کا کون ذمہ دار ہے؟

اینستھیٹسٹس ماہر معالجین ہوتے ہیں جو اینستھیزیا کا انعقاد کرتے ہیں اور سرجری کے دوران آپ کے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ وہ اینستھیزیا کے دوران ہر وقت آپ کے بچے کے ساتھ رہیں گے اور اس بچہ/بچی کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ وہ آپریشن کے بعد بھی آپ کے بچے کے درد سے نپٹنے کے حوالے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔


اینستھیزیا سے قبل جائزہ

ایک اینستھیٹسٹ کو آپ کے بچے کا اندازہ لگانے کے پروسیجر سے پہلے آپ کو اور آپ کے بچے کو ملنا چاہیے اور آپ کے ساتھ آپ کے بچے کے بے ہوشی کے منصوبے پر، یا تو وارڈ میں یا بے ہوش کرنے والے کلینک میں بات چیت کرنی چاہیے۔

اینستھیٹسٹ اس متعلق کچھ سوالات پوچھ سکتا ہے

اینستھیٹسٹ مندرجہ ذیل تیاری بھی کر سکتا ہے

اینستھیزیا کے متعلق آپ کے بعض مخصوص خدشات کے متعلق بات کرنے کے حوالے سے یہ اچھا وقت ہوتا ہے۔


میں اپنے بچے کو آپریشن کے لیے کیسے تیار کر سکتا یا سکتی ہوں؟


میرے بچے کے لیے فاقہ کشی کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ کے بچے کے پیٹ میں اینستھیزیا کے دوران کھانا یا مائعات موجود ہوں تو، یہ پیٹ سے نکل کر اس بچہ/بچی کے پھیپھڑوں میں جا سکتے ہیں۔ فاقہ آپ کے بچے کی حفاظت کو بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ فاقہ کشی میں ناکام رہتا ہے تو، پروسیجر منسوخ یا ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ بے ہوشی کی دوا اور جراحی کی ٹیمیں جتنا ممکن ہو سکے گا، فاقہ کشی کو مختصر رکھنے کی پوری کوشش کریں گی۔ اینستھیزیالوجسٹ آپ کو فاقہ کشی کے متعلق واضح ہدایات دے گا۔

مندرجہ ذیل عام طور پر غیر ہنگامی سرجری سے پہلے فاقہ کشی کے لیے متفقہ اوقات ہیں۔


کیا میرے بچے لڑکا/لڑکی کو فاقہ کشی کے دوران عمومی ادویات لینی چاہئیں؟

اینستھیزیالوجسٹ آپ کو ان دوائیوں کے انتظام کے متعلق مشورہ دے گا۔ ضرورت پڑنے پر، آپ کا بچہ فاقے کے دوران منہ میں پانی بھر کر دوائیں لے سکتا ہے۔


مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میرا بچہ آپریشن سے قبل/اُس دن اچھا محسوس نہ کرے؟

اگر آپریشن کے چند دنوں کے اندر آپ کا بچہ بیمار محسوس کرتا ہے تو براہ مہربانی ہسپتال کے عملے کو مطلع کریں۔ عام طور پر، یہ مناسب ہو سکتا ہے کہ آپریشن کو اس وقت تک موخر کر دیا جائے جب تک کہ وہ بہتر نہ ہو جائے۔

اگر آپ کا بچہ چکن پاکس، ہاتھ پاؤں کے منہ کی بیماری یا دیگر متعدی بیماریوں کا حالیہ وقت میں شکار رہا ہو تو براہ مہربانی ہسپتال کے عملے کو آگاہ کریں۔


اینستھیزیا سے قبل میرے بچے کو دوا لینے کی ضرورت کیوں پڑ سکتی ہے؟

آپ کے بچے کو آرام کرنے، درد پر قابو پانے یا پہلے سے موجود بیماری کا علاج کرنے میں مدد کرنے کے لیے اینستھیٹسٹ آپریشن سے پہلے دوائیں ('پریمیڈز') لکھ کر دے سکتا ہے۔ براہ مہربانی ان ادویات کو لینے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔

لوکل اینستھیٹک کریم ('میجک کریم') ایک عام پریمیڈ ہے۔ جب جلد پر لگائی جائے تو اسے کام کرنے میں 60-30 منٹ لگتے ہیں۔ یہ تکلیف کو کم کرنے کے لیے اچھی طرح کام کرتی ہے جب درون وریدی کینولا رکھا جاتا ہے۔ درون وریدی کینولا ایک پتلی پلاسٹک کی ٹیوب ہے جسے جلد کے نیچے رگ میں رکھا جاتا ہے، تاکہ آپریشن کے دوران اور بعد میں ضرورت کے مطابق ادویات اور سیال دیے جا سکیں۔


آپریشن کے دن کیا ہو گا؟


میرے بچے کے درد کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا استعمال ہو گا؟

آپ کے بچے کو آپریشن کے دوران اور بحالی کے کمرے میں ضرورت پڑنے پر درد سے نجات کی دوائیں دی جائیں گی۔ اینستھیٹسٹ آپ کے ساتھ درد کے انتظام کے مناسب منصوبے کے حوالے سے بچے کے متعلق بات چیت کرے گا۔

درد سے نجات کے طریقوں کی مثالیں:


جنرل اینستھیزیا کا خطرہ

عام طور پر، جدید اینستھیزیا محفوظ ہوتا ہے اور صحت مند بچوں میں بے ہوشی کی وجہ سے براہ راست موت کا خطرہ بہت کم ہے۔ جراحی کے پروسیجر سے بعض خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور آپ کے سرجن اس حوالے سے آپ سے بات کریں گے۔ جنرل اینستھیزیا سے منسلک ضمنی اثرات اور پیچیدگیوں کو درج ذیل گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: بہت عمومی، عمومی، شاذ و نادر، اور نہایت شاذ و نادر یا بہت کم۔

بہت عمومی اور عمومی ضمنی اثرات (10 میں 1 یا 100 میں 1)

غیر عمومی ضمنی اثرات (1000 میں 1) اور پیچیدگیاں

شاذ و نادر اور نہایت شاذ و نادر پیچیدگیاں (100000-10000 میں 1)


کیا اینستھیزیا کا میرے بچے کی نشوونما پر اثر پڑتا ہے؟

آپ کے بچے کی دماغی نشوونما کے لیے بے ہوشی کی دوائی سے وابستہ خدشات ہو سکتے ہیں۔ حالیہ انسانی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جنرل اینستھیزیا کا ایک اکہرا، مختصر استعمال شیر خوار بچوں اور نوزائیدہ بچوں کی نشوونما کے لیے محفوظ ہے، اگرچہ ہم ابھی تک مزید تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ چھوٹے بچوں میں دماغی نشوونما پر متعدد اور طویل بے ہوشی کے باعث ہونے والے اثرات کے متعلق معلومات فراہم ہو پائیں۔

چونکہ جراحی کے پروسیجرز کے طلب گار چھوٹے بچوں کے لیے جنرل اینستھیزیا کے کوئی بھی نہیں یا بہت کم متبادلات ہیں، اس لیے ہمیں بے ہوشی کے خطرے کی وجہ سے ضروری جراحی کے پروسیجر کو روکنا نہیں چاہیے یا اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ مزید یہ کہ سرجری کے دوران بے علاج درد اور تناؤ بھی نشوونما پاتے دماغ کے لیے ممکنہ طور پر نقصان دہ ہے۔


آراء

یہ صرف عام معلومات ہیں اور پیچیدگیوں کی فہرست جامع نہیں ہے۔ دیگر غیر متوقع پیچیدگیاں کبھی کبھار ہو سکتی ہیں۔ خاص مریضوں کے گروپس میں، اصل خطرہ مختلف ہو سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود بعض اوقات پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اگر وہ وقوع پذیر ہوتی ہیں تو، آپ کا ڈاکٹر ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔


گرافک ڈیزائن از ڈاکٹر وُو پنگ
آخری اپ ڈیٹ:
نومبر 2018

In case of doubt or discrepancy between this translation and the original text, the original text shall prevail.